وزیر اعظم نریندر مودی نے چھترپتی شیواجی کا شاندار مجسمہ بنانے کے لئے آج
بحرہ عرب میں بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ گورنر چرنجیو
ودیا ساگر راؤ، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑ نویس ، شیوسینا کے صدر اودھو ٹھاکرے
اوردیگر افراد موجود تھے۔ مسٹر مودی نے بعد میں باندرا۔ کرلاکمپلکس میں
ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔اس سے قبل مودی نے ممبئی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکورٹیز مارکیٹس کے نئے
کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین نے بھی ہندوستان کی ترقی کی
تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ
نوٹ بندی سے آنے والے وقت میں فائدہ ہوگا اور
یہ ہندوستانی معیشت کے لئے اچھا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جی ایس ٹی بھی جلد ہی
نافذ ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے مفاد میں کبھی سخت فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ یہ
فیصلے ملک کی صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نوي ممبئی کے
پاس بحیرہ عرب میں 3600 کروڑ کی لاگت سے بننے والے چھترپتی شیواجی مہاراج
کے خوبصورت میموریل کی بنیاد رکھنے کیلئے ممبئی کے دورہ پر ہیں ۔ شیواجی
میموریل کے علاوہ وہ پونے سمیت ممبئی میٹرو ریل اسکیم کا سنگ بنیاد بھی
رکھیں گے۔